09:19 , 16 جولائی 2025
Watch Live

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آگ

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آگ

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو ایریا میں اچانک لگنے والی آگ پر ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی بروقت کارروائی سے قابو پا لیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی گاڑیاں اور اہلکار موقع پر روانہ کیے گئے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو کی 8 گاڑیاں روانہ کی گئیں، جبکہ پاک فضائیہ کی گاڑیاں بھی امدادی کارروائی میں شریک ہوئیں۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے بیان کے مطابق، واقعہ ایئرپورٹ کے آپریشنل علاقے سے تقریباً ایک کلومیٹر دور پیش آیا۔ اس دوران ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا۔

ایئرپورٹ منیجر، چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) اور دیگر حکام موقع پر موجود رہے، جبکہ PIA اور مینزیز شیڈز کو احتیاطی تدابیر کے طور پر کورڈن کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION