ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
ٹیکساس میں ہولناک سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 104 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے۔
سب سے زیادہ جانی نقصان کیر کاؤنٹی میں ہوا، جہاں مشہور مسٹک سمر کیمپ سے لاپتا 28 لڑکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، تاہم ان کی لاشیں تاحال نہیں مل سکیں۔
ریاستی سینیٹر ٹیڈ کروز نے کہا کہ اس قدرتی آفت میں مزید بچے جان سے نہیں گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اپنی بیٹیاں بھی اسی علاقے میں سمر کیمپ میں شرکت کرتی رہی ہیں۔
سیلاب کے باعث مختلف شہروں میں شدید بارش اور آندھی نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ سیکڑوں مکانات بجلی سے محروم، سڑکیں بند اور ٹرین سروس معطل ہو چکی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کو دورے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیلاب اس وقت آیا جب مقامی لوگ طویل ویک اینڈ کے باعث گھروں میں موجود تھے، اور شدید بارش نے راتوں رات صورتحال کو خطرناک بنا دیا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












