10:18 , 10 نومبر 2025
Watch Live

ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور ٹریننگ سینٹر کے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر سینٹر کا گھیراؤ کر لیا۔

ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق فتنۃ الخوارج تنظیم سے تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ مقابلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ پولیس کمانڈوز اور بکتر بند گاڑیاں بھی کارروائی میں شامل رہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے قریبی گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں۔ تین راکٹ پولیس ٹریننگ سینٹر پر داغے گئے تھے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے دس کلومیٹر اور تھانہ صدر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او، سی ٹی ڈی افسران، ایس ڈی پی اوز اور دیگر اعلیٰ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس، ایف سی اور ایس ایس جی کمانڈوز نے سینٹر کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھا۔ پولیس کے خصوصی دستے اندر داخل ہو چکے تھے، اور سرچ آپریشن جاری رہا۔ دہشت گردوں کی صحیح تعداد کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION