12:04 , 25 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹیکساس: سمر کیمپ کی 27 بچیاں اور منتظمین سیلاب میں ہلاک، تعداد 85 تک جا پہنچی

ٹیکساس میں آنے والے شدید اور اچانک سیلاب نے قیامت برپا کر دی، جس میں سمر کیمپ "کیمپ مِسٹک” کی 27 بچیاں اور منتظمین جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ کیمپ گواڈیلوپ دریا کے کنارے واقع تھا، جہاں جمعہ کی صبح شدید بارش کے بعد دریا کا پانی صرف 45 منٹ میں 26 فٹ بلند ہو گیا۔

متاثرین سیلاب کے دوران پُل عبور کرتے ہوئے مذہبی نغمے گاتے نظر آئے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

ریاستی حکام کے مطابق اب تک 85 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 68 صرف ہل کنٹری علاقے سے ہیں۔ مزید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، شہریوں کو غیرضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

کیمپ مِسٹک ایک تاریخی غیرمسلکی عیسائی کیمپ ہے جہاں ماضی میں سیاسی رہنماؤں کی بیٹیاں بھی شریک رہ چکی ہیں۔ سابق خاتونِ اوّل لورا بش کیمپ کی سابقہ منتظمہ رہ چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION