11:08 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

حضرت لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 773 واں سالانہ عرس مبارک آج دوسرے روز میں داخل

U.S. Secretary of State Marco Rubio meets with Saudi Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan Al Saud, Saudi National Security Advisor Mosaad bin Mohammad Al-Aiban, U.S. National Security Advisor Mike Waltz, U.S. Middle East envoy Steve Witkoff, Russian Foreign Minister Sergei Lavrov and Russian President Vladimir Putin's foreign policy advisor Yuri Ushakov, at Diriyah Palace, in Riyadh, Saudi Arabia, February 18, 2025. REUTERS/Evelyn Hockstein/Pool

سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کا 773 واں سالانہ عرس مبارک آج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد درگاہ پر حاضری دینے کے لیے پہنچ رہی ہے۔

سیہون شریف میں حضرت لال شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ 773ویں عرس مبارک کا آج دوسرا روز ہے، زائرین کی آمد کا سلسلا جاری ہے۔ اس موقع پر ‎سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔ درگاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کے عمل کو سخت کر دیا گیا ہے، اور پولیس اہلکار مختلف مقامات پر نگرانی کر رہے ہیں۔

زائرین کو صفائی ستھرائی، رہائش اور پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر کافی پریشانیاں درپیش ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مگر اس میں مزید بہتری کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔

‎حضرت لال شہباز قلندر رح کی روحانی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے لاکھوں افراد اس عرس کی تقریبات میں شریک ہو رہے ہیں، جہاں روحانیت کے مختلف پروگرامز اور محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION