02:32 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے قیام کا مقصد مستحق بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں دانش اسکول سسٹم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا،آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کے قیام کا مقصد مستحق بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔

بھمبر میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نےکہا آج خوشی کا موقع ہے کہ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ دانش سکول کیلئے زمین فراہم کرنے پر آزادکشمیر حکومت کے مشکور ہیں۔آزادکشمیر کے بچے علم حاصل کرکے عظیم پاکستانی بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام کا مقصدمستحق بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔دانش سکول کے100فیصد اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پونچھ اور نیلم میں بھی دانش سکولوں کا سنگ بنیاد جلد رکھیں گے۔ بھمبر میں دانش سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر لی جائے گی۔گلگت بلتستان،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کےضم اضلاع میں بھی دانش سکول بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کی بنیاد نوازشریف کی زیرقیادت پنجاب میں رکھی گئی۔پنجاب کے دانش سکولوں کے بچوں کا اے گریڈ لینے کا تناسب90فیصد ہے۔دانش سکولوں سے فارغ التحصیل بچے مختلف شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔دانش سکول نہ ہوتے تو ہونہار بچے اور بچیاں آج گلیوں کی دھول میں گم ہوجاتے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے بڑھتےمظالم پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی نہتے کشمیریوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے۔ عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف کی کشمیریوں سے وابستگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION