ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
سیلابی ریلے میں بہنے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی لاش تین روز بعد مل گئی

اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 میں سیلابی ریلے میں بیٹی سمیت بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی لاش تین روز بعد دریائے سواں سے مل گئی۔
ریسکیو 1122 نے کشتیوں، غوطہ خوروں اور جدید آلات کی مدد سے تیسرے روز سرچ آپریشن۔ جی ٹی روڈ سواں پل کے قریب سے لاش برآمد کی گئی۔ کرنل قاضی کی 25 سالہ بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ 22 جولائی کو شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد کرنل (ر) قاضی اپنی بیٹی کے ساتھ کار میں گھر سے نکلے تھے، جب فیز 5 کے برساتی نالے میں گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مدد کے لیے پکار رہے تھے۔
اسی روز سیدپور ویلیج اور دیگر علاقوں میں بھی شدید بارش سے متعدد گاڑیاں بہہ گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












