05:22 , 27 جولائی 2025
Watch Live

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا

کراچی: بیٹے کے بعد امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق اونیچا کو 2021 میں ساوتھ کیرولینا چارلسٹن کاوئنٹی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے امریکی خاتون کے بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا کہا کہ والدہ ذہنی مریض ہیں ، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔ اُس نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔ والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔

بیٹے نے مزید کہا کہ میں ںے والدہ کو واپسی کیلئے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ اُس نے کہا کہ میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، پرائیویٹ گاڑی میں خاتون کو لے جایا گیا۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی پوشیدہ رکھی گئی ہے

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION