11:46 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

شادی نہ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، توثیق حیدر

معروف اداکار و میزبان توثیق حیدر نے کہا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ ان کی زندگی کا درست ترین فیصلہ ثابت ہوا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں 55 سالہ توثیق حیدر نے کہا کہ اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ بڑھاپے میں سہارا کون بنے گا؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بچے سہارا نہیں، نعمت ہوتے ہیں — انہیں انشورنس نہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُرسکون زندگی گزار رہے ہیں، اور کچھ ایسے بھی جن کے اپنے ہونے کے باوجود وہ تنہائی کا شکار ہیں۔

توثیق حیدر نے انکشاف کیا کہ جوانی میں ایک جذباتی تعلق قائم ہوا تھا، مگر وہ رشتہ قائم نہ رہ سکا۔ صرف معاشرے کی خواہش پر شادی کرنا میرے اصولوں کے خلاف تھا۔

توثیق حیدر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی سے مطمئن ہیں، تاہم مستقبل کے لیے دروازے بند نہیں کیے، رشتے کی باتیں اب بھی ہوتی ہیں، مگر فیصلہ دل کی گواہی پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION