08:09 , 15 نومبر 2025
Watch Live

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان الاٹ کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیا گیاہے۔عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔ جس کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر ہیںجبکہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اس کےسیکرٹری جنرل ہیں۔
یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی رواں سال کی پہلی رجسٹر جماعت بنی جس کے بعد ملک میں رجسٹر جماعتوں کی تعداد 168 ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION