06:04 , 15 نومبر 2025
Watch Live

بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے پرعالمی شہرت یافتہ اداکار کے والد انتقال کر گئے

بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کے والد نورنگ یادیو کا انتقال ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی اداکار کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکے۔
راجپال، جو تھائی لینڈ میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں تھے، مبینہ طور پر اپنا شیڈول مختصر کر کے اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کے لیے دہلی پہنچ گئے۔
اداکار کی ٹیم کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر سرکاری بیان کا ابھی تک انتظار ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق راجپال یادیوکو ای میل کے ذریعےموصول ہونے والی دھمکی بیرون ملک سے بھیجی گئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION