07:09 , 18 جولائی 2025
Watch Live

فلم ’سردار جی 3‘ نے ایک ہفتے میں 33 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم "سردار جی 3” نے ریلیز کے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کر کے کامیابی کی جانب بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکی کیونکہ اس میں پاکستانی اداکارہ کی موجودگی پر تنازع پیدا ہوا، تاہم یہ رکاوٹ فلم کی عالمی کامیابی کو نہ روک سکی۔ فلم کو امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان میں شاندار پذیرائی ملی۔

پنجابی فلم 35 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے۔ جبکہ اس نے پہلے ہی ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم آئندہ دنوں میں 50 کروڑ روپے کا سنگِ میل عبور کرسکتی ہے۔ جو اب صرف 16.4 کروڑ دور ہے۔

شمالی امریکا اور پاکستان میں فلم نے خاصا اچھا بزنس کیا ہے۔ مثبت ریویوز کے باعث آئندہ دنوں میں مزید آمدنی کی توقع ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، ہانیہ عامر، نیرو باجوہ اور جزمین باجوہ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

سردار جی 3 نے ثابت کر دیا کہ اچھی کہانی اور اداکاری سرحدوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جیت سکتی ہے۔ اگر یہ فلم بھارت میں ریلیز ہوتی تو ماہرین کے مطابق 100 کروڑ روپے کا ہدف بھی ممکن تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION