03:37 , 12 مارچ 2026
Watch Live

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ملتان میں کھیلا جائے گا

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے لگاتار دوسری ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آخری سیریز کو جیت پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم اپنے میدان میں ایک مضبوط ٹیم ہے، ہم اچھی کارکردگی دکھانے کے منتظر ہیں۔

قومی ٹیم کی انتظامیہ نے میچ کیلئے تین اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، نعمان علی، ساجد خان، ابرار احمد، شامل ہیں۔ جبکہ خرم شہزاد یا محمد علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2006 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION