ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی

میر علی میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کی جسد خاکی آبائی گاؤں بھیج دیا گیا۔ شہید کو آبائی گاوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے بہادر شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قربانیاں قومی عزم کو تقویت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے۔ آئندہ نسلوں کو پر امن اور محفوظ پاکستان دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












