04:41 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

حکومت نے 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے 40 سے زائد درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل سم کارڈز پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو گئی ہے۔ نئی کاروں اور منی وینز پر ڈیوٹی ایک تہائی کم کر کے 10 فیصد کر دی گئی۔ درآمدی ایس یو ویز پر ڈیوٹی 44 فیصد کمی کے بعد 50 فیصد رہ گئی۔

مرغی اور مچھلی پر ڈیوٹی 5 فیصد کر دی گئی۔ پرندوں کے انڈے 15 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد ہوگئے۔ کتے اور بلی کے خوراک پر ڈیوٹی 5 فیصد کمی کے بعد 40 فیصد رہ گئی۔ انسٹنٹ کافی (ریٹیل پیک) پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے۔

تمباکو پر ڈیوٹی میں 40 فیصد تک کمی جبکہ کھجور، ناریل، کاجو، برازیلی گری دار میوے پر 16 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح اناناس، ایوکاڈو، امرود، آم، انجیر پر 20 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

پپیتا اور سیب پر ڈیوٹی 45 فیصد سے کم ہو کر 36 فیصد رہ گئی۔ فروزن مچھلی پر ڈیوٹی نصف کر کے 17.5 فیصد، پنیر اور دہی کی درآمد پر ڈیوٹی 10 فیصد کمی کے بعد 50 فیصد کر دی گئی ہے۔

ٹیکس میں اس کمی کا مقصد مہنگائی میں کمی اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION