10:35 , 27 جولائی 2025
Watch Live

گورنر جو خود کونسلر کا انتخاب نہیں جیت سکتا، حکومت گرانے کی باتیں کر رہا ہے: علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تو کونسلر کا انتخاب نہیں جیت سکتے، اور ہماری حکومت ختم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے سانحہ سوات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری جاری ہے، غفلت ثابت ہونے پر سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، کوئی بھی طاقتور قانون سے بالاتر نہیں۔

یاد رہے کہ گورنر کنڈی نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو اکثریت ملی تو تحریک عدم اعتماد لانا ان کا جمہوری حق ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION