08:04 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کونسے نمبر پر ہے؟

ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی تا دسمبر 2025 کیلئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی تازہ فہرست جاری کر دی۔

فہرست کے مطابق پہلا نمبر سنگاپور کا ہے۔ اس پاسپورٹ کے حامل افراد کو 193 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ دوسرا نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا ہیں ان ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 190 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین، ڈنمارک اور فن لینڈ آتے ہیں۔

امریکی پاسپورٹ 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا، اور پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہونے کے قریب ہے۔ جبکہ متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 10 سال میں 34 درجے بہتری کیساتھ اب 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اس فہرست میں پاکستان صرف 32 ممالک میں ویزا فری رسائی کے ساتھ 96 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کا شمار کمزور ترین پاسپورٹس میں ہوا اور وہ صرف عراق، شام اور افغانستان سے اوپر رہا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION