06:46 , 27 جولائی 2025
Watch Live

شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے، جمعہ کو یکم شعبان المعظم ہوگا۔

شعبان المعظم کا چاند نظر دیکھنے کیلئے مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتیں موصول کیں گئیں۔

اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا خبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ، تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں۔ کل بروز جمعہ یکم فروری کو یکم شعبان المعظم جبکہ 13 فروری کو شب برأت ہوگی۔

مولانا خبیر آزاد نے ملکی سلامتی، فلسطینی بھائیوں کی مشکلات کے حل کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ غزہ کے مظلوموں کو خوشیوں کو مزید بڑھاوا دے اور ظالم کے ظلم سے اللہ انہیں محفوظ فرمائے۔ ملکی سلامتی کیلئے جان قربان کرنے والے فوجی و سویلین شہیدوں کیلئے خصوصی دعا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION