11:13 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

سندھ کے معروف شاعر ڈاکٹر آکاش کے قتل کا معمہ حل

حیدر آباد: سندھ کے معروف شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش کا قاتل لے پالک بیٹا نکلا، ڈاکٹر اکاش کے بیٹے لطیف آکاش نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لطیف آکاش نے اعتراف کیا ہے کہ والد کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی تھی۔ ملزم کا بیٹا آئے دن اکاش انصاری سے پیسوں کا تقاصا کرتا تھا۔ اور ڈاکٹر آکاش کے قتل سے پہلے بھی ملزم نے والد کی اجازت کے بغیر اُن کا اے ٹی ایم استعمال کیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

اس سے قبل ملزم نے ابتدائی بیان میں پولیس کو کہا تھا کہ والد کمرے میں آگ لگنے سے مرے تھے۔ اُس نے کہا کہ جب میں نے والد کے کمرے کا دروازہ کھولا تو والد صاحب فرش پر پڑے ہوئے تھے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION