10:22 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کرلیا۔ اپوزیشن ارکان کا شدید احتجاج، ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، شور شرابے میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کرلیا گیا۔ ایم این ایز اور سینیٹرز کی ماہانہ تنخواہ ٹیکس کٹوتی کے بعد 5لاکھ 19ہزار روپے مقرر کردی گئی۔

پی ٹی آئی نے تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ سپیکر ایاز صادق نے کہا جو ارکان تنخواہوں میں اضافہ نہیں چاہتے وہ لکھ کر دے دیں۔

قائد حزب اختلاف کو نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی۔ ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر نعرے لگائے۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ارکان کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں۔

ادھر، شہریوں نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کا خیال نہیں صرف اپنی فکر ہے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر اعتراض اٹھایا، کہا ایک عدالت کے جج کا پارلیمنٹ سے متعلق میڈیا پر بیان سنا، کسی کو پارلیمنٹ کیخلاف بیان دینے کا حق نہیں۔ جج صاحب کو پیغام بھجوادیجئے کہ یہ عمل قابل قبول نہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION