09:14 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

جدید سہولیات سے آراستہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، گورنر کامران ٹیسوری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جدید سہولیات سے آراستہ نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تعمیر نو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے انتھک محنت ، لگن اور جذبہ سے نینشل اسٹیڈیم کو انتہائی شاندار بنا دیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو سے عالمی مقابلوں کا مزا دوبالا ہو جائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے نشریاتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے 350 ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب کی گئی ہے۔ اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے سکرینز نصب کی گئی ہے، جبکہ 5 ہزار سے زیادہ نئی کرسیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کیلئے جدید معیار کے ڈریسک روم اور ہاسپٹلیٹی باکسز بھی بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION