ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہ میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہ 9 سال بعد بڑھا دی گئی، تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ فنانس کمیٹی نے کیا تھا۔ اضافے کے بعد ارکان اسمبلی کو پانچ لاکھ 19 ہزار روپے ملیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی تنخواہ نہیں بڑھی، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ فنانس کمیٹی نہیں بڑھا سکتی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












