05:45 , 15 نومبر 2025
Watch Live

اسپیکر قومی اسمبلی کی دوبارہ مذاکرات کی دعوت مسترد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی دوبارہ مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے دوبارہ مذاکرات کی دعوت پر کہا کہ یہ چیپٹر اب بند ہوگیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ سیاسی مذاکرات صرف خواہشات ہی نہیں مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ارادے ٹھیک تھے نہ ہی نیت ، اسی لئے تو مذاکرات نہیں چل سکے، ہم نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کئے تاہم حکومت نے مطالبات نہیں مانے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION