03:33 , 28 جولائی 2025
Watch Live

لاس اینجلس میں خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا

لاس اینجلس میں تین ہفتوں بعد خوفناک آگ پر قابو پالیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے سینتیس ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ اور دس ہزار سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ہلاکتوں کی تعداد تیس سے زائد ہے جبکہ متعد افراد لاپتہ ہیں۔
آگ سے نقصانات کا تخمینہ 250 سے 275 ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ 7 جنوری کو لگنے والی آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی نے اس خطرناک صورتحال کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION