10:57 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

جیا علی کی شادی کی انوکھی کہانی سامنے آگئی

جیا علی

سابقہ اداکارہ جیا علی نے اپنی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور انوکھی کہانی بیان کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے شوہر کو رشتہ لانے سے روکنے کی بھی کوشش کی تھی۔

حالیہ انٹرویو میں جیا علی نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر عمران ادریس کو شادی سے پہلے چھ سال سے جانتی تھیں۔ عمران، جو ہانگ کانگ میں پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں، مختلف تقریبات کے ذریعے پاکستان کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے رہے۔ دونوں کی دوستی اس وقت شروع ہوئی جب جیا نے ہانگ کانگ میں ایک پروگرام کے سلسلے میں عمران سے رابطہ کیا۔ اگرچہ وہ پروگرام نہ ہو سکا، لیکن ان دونوں کا رابطہ برقرار رہا۔

جیا کے مطابق، وہ اس وقت بہت متاثر ہوئیں جب عمران نے فیس بک پر پاکستان سے محبت کے بارے میں ایک جذباتی پیغام بھیجا۔ اسی موقع پر جیا نے اپنا ذاتی نمبر بھی عمران کو دے دیا۔ اگلے چھ سے سات برسوں میں ان کا رابطہ نہ ہونے کے برابر تھا، صرف کبھی کبھار ہانگ کانگ سے متعلق پیغامات کا تبادلہ ہوتا۔

کچھ برس بعد جیا کا دوبارہ عمران سے ایک برانڈ پروجیکٹ کے حوالے سے رابطہ ہوا۔ اس وقت عمران کے گھر والے ان پر شادی کے لیے زور دے رہے تھے۔ عمران نے جیا کو پروپوز کیا اور اگلے ہی دن لاہور سے کراچی رشتہ لے کر پہنچ گئے۔

یہ دیکھ کر جیا نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے عمران کو اپنی پرانی ماڈلنگ کی تصویریں بھیجیں تاکہ وہ پیچھے ہٹ جائیں۔ جیا کا خیال تھا کہ ان کی عمر اور بیرون ملک رہائش کی وجہ سے شادی مشکل ہو گی، لیکن عمران نے ہمت نہ ہاری اور رشتہ لے کر آ گئے۔

جیا نے مزید بتایا کہ پروپوزل سے کچھ دن قبل عمران نے اچانک انہیں "بہن” کہنا چھوڑ دیا تھا، جس سے انہیں اندازہ ہو گیا کہ کچھ بدلنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک محنتی اور متوسط طبقے کے شریکِ حیات کی خواہش رکھتی تھیں، اور اللہ نے انہیں ایسا ہی ساتھی عطا کیا۔

واضح رہے کہ 2021 میں، 48 سال کی عمر میں جیا علی نے پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے شادی کی، جو پی ٹی آئی یورپ سے بھی منسلک ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION