11:08 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

کوئی شک نہیں غزہ کے شہری حقیقی فاقہ کشی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی شک نہیں غزہ کے شہری حقیقی فاقہ کشی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ غزہ میں امدادی سامان پہنچا کر بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کے ساتھ غزہ کے مسئلے پر بات چیت ہوئی، غزہ میں خوراک کی فراہمی کیلئے ہم نے 60 ملین ڈالر فراہم کئے۔ ہم انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کی امداد کر رہے ہیں۔ ہمیں غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا پڑے گا۔ اُمید کرتے ہیں غزہ میں ضرورت مندوں تک کھانا پہنچ جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذائی امداد کے مراکز بغیر کسی روک ٹوک کھلے رہیں گے۔ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل، تقسیم کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں۔ نیتن یاہو سے مختلف منصوبوں پر بات چیت جا ری ہے۔ حماس کے ساتھ مذاکرات میں کچھ مشکلات درپیش ہیں۔ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ بندی کیلئے دوسرے ممالک کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ غزہ کے مسئلے پر دیگر ممالک بھی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔ اگر میں اپنی کوششیں نہ کرتا تو اس وقت دنیا میں 6 جنگیں چھڑ چکی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ روکنے کیلئے دس سے بارہ روز دے رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION