04:46 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

تیسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے بنگلادیش کو 179 رنز کا ہدف دیدیا

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز نے 33 اور محمد نواز نے 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

سیریز میں شکست سے بچنے کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں تبدیلی کی ہے اور صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے، جب کہ اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو باہر رکھا گیا ہے۔

فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 اور دوسرے میچ میں صرف 8 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کو پہلے دو میچز میں بالترتیب 7 وکٹوں اور 8 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور یہ بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت ہے۔

اگر پاکستان تیسرا میچ بھی ہار جاتا ہے تو بنگلا دیش پہلی بار پاکستانی ٹیم کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION