08:49 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر ایک بار پھر گرفتار، 13 گارڈز بھی زیر حراست

لاہور: معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کے 13 باوردی مسلح گارڈز کو بھی حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلح گارڈز کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد تھانہ سی سی ڈی نے کارروائی کی۔ کاشف ضمیر اور گارڈز کے خلاف اسلحے کی نمائش اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے گارڈز سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، جب کہ کاشف ضمیر کا اعترافِ جرم اور معافی مانگنے کا ویڈیو بیان بھی منظرِ عام پر آ چکا ہے۔

یاد رہے کہ کاشف ضمیر اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION