10:35 , 18 اکتوبر 2025
Watch Live

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ وائٹ بال سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کیلئے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان 20 سے 24 اکتوبر تک ہونے والے میچز کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف راستوں کی بندش اور متبادل روٹس کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق 367 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے تاکہ میچز کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی طرف موڑ دیا جائے گا، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک سکستھ روڈ کے ذریعے سید پور کی طرف روانہ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی

اسٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند رہے گا، اور نائنتھ ایونیو کے راستے آنے والے افراد آئی جے پی روڈ اور فیض آباد کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔

کرکٹ شائقین کے لیے تین پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں جن میں سول ایوی ایشن گراؤنڈ، شہباز شریف پارک، اور گریجویٹ کالج شامل ہیں۔

شائقین کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریاز سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک پلان پر عمل کریں اور متبادل راستوں کا استعمال کر کے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانجن مدوگالے کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جس میں راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION