ویب ڈیسک
|
11 مہینے پہلے
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد: نشانِ حیدر کے حامل کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فیلڈ مارشل، ائیر چیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ میجر جنرل انجم ریاض نے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کا دفاع کیا، ان کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ قوم اپنے عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے اور وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














