ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ بھارت امریکا کا دوست ہے، مگر اس کے سخت ٹیرف اور غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹوں کے باعث دوطرفہ تجارت محدود رہی ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدتا ہے۔ وہ چین کے بعد روسی توانائی کا دوسرا بڑا خریدار ہے۔
یہ سب ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دنیا روس سے یوکرین جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے امریکا سے تجارتی معاہدہ نہ کیا تو اسے 25 فیصد ٹیرف دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے تقریباً تمام ممالک سے زیادہ تجارتی محصولات وصول کیے ہیں، جو ناقابل قبول ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












