07:29 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ڈونلڈ ٹرمپ کا آئیووا میں خطاب: عالمی امن، امیگریشن اصلاحات اور معاشی ترقی کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ کا آئیووا میں خطاب: عالمی امن، امیگریشن اصلاحات اور معاشی ترقی کا دعویٰ

 آئیووا – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے داخلی و خارجی پالیسیوں پر اہم اعلانات کیے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دورِ حکومت میں پانچ بین الاقوامی جنگوں کو روکا اور دنیا کو ممکنہ تباہی سے بچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو بھی انہوں نے ٹالا، جب کہ کانگو اور روانڈا کی 30 سالہ خانہ جنگی، جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے، کو ختم کرایا۔ اس کے ساتھ ساتھ کوسووو اور سربیا کے درمیان کشیدگی کو بھی کم کیا گیا۔

انہوں نے نوبل انعام کے حوالے سے کہا، "مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ایک گمنام پروفیسر کو امن کا نوبل انعام کیوں ملتا ہے، جب کہ میں نے دنیا میں حقیقی امن قائم کیا۔”

خطاب میں انہوں نے امریکی کسانوں کے مسائل پر بھی بات کی، خاص طور پر ان کسانوں پر جو موسمی مہاجر مزدوروں پر انحصار کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے تجویز دی کہ اگر کسان ان مزدوروں کی ضمانت دیں، تو انہیں ملک میں رہنے دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایک بڑے ڈیپورٹیشن پلان کا اعلان بھی کیا، جس کے تحت لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انہوں نے لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز نہ بھیجے ہوتے، تو شہر مکمل تباہ ہو جاتا۔

انہوں نے صدر بائیڈن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں لاکھوں افراد غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئے، لیکن ان کی انتظامیہ اب اس عمل کو روکنے کے لیے سرگرم ہے۔

ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسی "بگ بیوٹی فل ایکٹ” کو ملک کی ترقی کا ذریعہ قرار دیا، جس کے تحت تنخواہوں میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، اور سرحدوں پر سختی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صدر نے امریکی فوج کی طاقت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "ہمارے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج، جدید ترین طیارے اور ناقابلِ مقابلہ اسلحہ ہے۔ ہمارے طیارے 37 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر کے نیا ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔”

اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا، "ہم نے ملک کو درست راستے پر ڈالا، اب ہمیں امریکہ کو اس کی اصل عظمت واپس دلانی ہے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION