07:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ کا پیوٹن سے رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ، یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر یوکرین جنگ سمیت تمام تنازعات ختم کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں زندگیوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ امریکی میڈیا کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنماوں کے درمیان رابطہ کب ہوا۔

دوسری جانب کریملن نے روسی صدر اور امریکی صدر کے درمیان رابطے کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION