12:33 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ٹرمپ امریکا کے47 ویں صدر کاحلف آج اٹھائیں گے

نومنتخب امریکی صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔ شدید سردی کی وجہ سے ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈ ا ہال میں منصب کا حلف اٹھائیں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس بھی آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
تقریب حلف برداری میں غیر ملکی سربراہان مملکت کے علاوہ سابق امریکی صدور جارج بش،باراک اوباما اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے۔صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس بھی تقریب میں موجود ہوں گی۔
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میںدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ، ایمازون کے بانی چیف بیروس، مارک زکربرگ اور ایپل کے سی ای او ٹم کک بھی شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی حلف برداری کی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION