01:00 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیاں، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکیوں نے بھارتی کاروباری حلقوں میں بےچینی پیدا کر دی ہے۔

سرمایہ کار غیریقینی صورتِ حال کا شکار ہیں، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں مندی دیکھی گئی۔ نِفٹی 50 انڈیکس 73 پوائنٹس کمی سے 24,649 پر بند ہوا۔ جبکہ بی ایس ای سینسیکس 308 پوائنٹس گر کر 80,710 پر بند ہوئی۔

کاروباری ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ اور عالمی کشیدگی سے توانائی، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اڈانی پورٹس، ریلائنس، انفوسس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی بینک جیسے بڑے اداروں کے شیئرز میں واضح گراوٹ دیکھی گئی۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر امریکی ٹیرف میں اضافہ ہوا تو بھارت کی برآمدات اور کارپوریٹ منافع پر منفی اثر پڑے گا، جس سے مارکیٹ میں مزید مندی آ سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION