04:17 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ٹرمپ کی دھمکی کام کر گئی، مودی نے روس کی خام تیل کی خریداری روک دی

بھارت کی بڑی سرکاری آئل ریفائنری کمپنیوں نے روس سے خام تیل کی نئی خریداری عارضی طور پر روک دی ہے۔ ان کمپنیوں میں انڈین آئل، بھارت پٹرولیم، ہندوستان پٹرولیم اور منگلور ریفائنری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کمپنیوں نے روسی تیل کے بجائے مشرق وسطیٰ (خصوصاً ابوظہبی کا مربان خام تیل) اور مغربی افریقہ سے متبادل سپلائی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ فیصلہ مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی تیل پر جرمانے کی دھمکی اور روسی تیل پر دی جانے والی رعایت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔

رائٹرز نے بھارتی وزارت پیٹرولیم اور مذکورہ کمپنیوں سے مؤقف لینے کی کوشش کی، تاہم فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ بھارت روس سے تیل خریدنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک اور سمندری راستے سے روسی تیل لینے والا سب سے بڑا خریدار ہے، جبکہ بھارت کی 60 فیصد سے زائد ریفائننگ صلاحیت سرکاری کمپنیوں کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION