01:35 , 20 مارچ 2026
Watch Live

ترکیہ کی فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت، تحقیقات جاری

ترکیہ کی فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی پراسرار موت

ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی اچانک اور پراسرار موت نے سوشل میڈیا اور مداحوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جہاں بعد ازاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

اہلخانہ کے مطابق عائشہ سے رابطہ نہ ہونے پر تشویش میں اضافہ ہوا جس کے بعد حکام کو اطلاع دی گئی۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ابتدائی معائنے کے بعد ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

بعد ازاں پولیس اور پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ لاش کو مزید فرانزک جانچ کے لیے منتقل کر دیا گیا تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں، جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

تحقیقات کے دوران عمارت کی سکیورٹی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں ایک شخص، سونائے کُرتولوش کو ان کے گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے متعلقہ شخص سے پوچھ گچھ کی تاہم بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے تاحال کسی بدفعلی کی تصدیق نہیں کی، تاہم کیس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حتمی وجہ فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION