06:56 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا شامل، گورنر ہاؤس میں حلف برداری

پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا شامل، گورنر ہاؤس میں حلف برداری

لاہور – پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے دونوں وزرا سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی تعینات ہونے والی مشیر انوشہ رحمان اور دیگر اہم حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا کے نام رانا اقبال اور منشا اللہ بٹ ہیں، جو اب سرکاری امور میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION