08:13 , 22 اپریل 2026
Watch Live

یو اے ای میں تباہی کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے پر 45 افراد گرفتار

و اے ای میں تباہی کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے پر 45 افراد گرفتار

ابوظہبی میں سوشل میڈیا پر تباہی اور نقصانات سے متعلق جعلی ویڈیوز شیئر کرنے کے الزام میں 45 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ان افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔

برطانوی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ملزمان پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام ہے۔

ابوظہبی پولیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور سوشل میڈیا پر کسی بھی مواد کو شائع یا دوبارہ شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضروری ہے۔

متحدہ عرب امارات سے اسرائیلی شہریوں کا انخلاء مکمل، 600 افراد تل ابیب پہنچ گئے

حکام کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اور جعلی معلومات معاشرتی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز جاری سیکیورٹی کارروائیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں، اس لیے عوام کو صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر اعتماد کرنا چاہیے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور انہیں بھاری جرمانوں کے ساتھ قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION