06:57 , 6 فروری 2026
Watch Live

اماراتی وزیر کا بیان، غزہ کی حکمرانی فلسطینیوں کا حق

اماراتی وزیر کا بیان

دبئی: اماراتی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا ہے کہ غزہ کی حکمرانی فلسطینی عوام کا حق ہے اور امارات اس خطے میں صرف انسانی امداد فراہم کر رہا ہے۔

ابوظبی سے جاری بیان میں ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ غزہ میں عارضی انتظامیہ سے متعلق گفتگو صرف مذاکرات تک محدود رہیں گی اور کسی امن منصوبے میں اصلاحات کے بعد ہی امارات شریک ہوگا۔

دوسری جانب، اسرائیل نے دو سال بعد رفح کراسنگ کو پیدل چلنے والوں کے لیے کھول دیا، جس کے بعد گزشتہ روز 50 فلسطینی غزہ سے مصر میں آمد و رفت کر سکے۔ تاہم غیر ملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

رفح کراسنگ کے کھلنے کے بعد روزانہ 150 فلسطینیوں کو غزہ سے مصر جانے اور 50 فلسطینیوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ اسرائیل نے مئی 2024 میں رفح کراسنگ پر قبضہ کر کے اسے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

اس اقدام کے بعد ہزاروں بیمار اور زخمی فلسطینی فوری طبی امداد کے لیے غزہ سے باہر جانے کے منتظر ہیں۔ خان یونس میں ہلال احمر کے اسپتال میں زیر علاج فلسطینی اور ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی منتقلی کے انتظار میں رہ گئے۔

تاہم اسرائیلی افواج کی سخت اسکریننگ اور چیکنگ کے باعث مریضوں کی منتقلی میں دشواری کا سامنا ہے، جس سے طبی امداد میں تاخیر ہو رہی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جب رفح بارڈر بند تھا تو ایک ہزار 268 افراد طبی منتقلی کے انتظار میں جاں بحق ہوئے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION