10:35 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

متحدہ عرب امارات نے غزہ کیلئے صاف پانی کا مستقل بندوبست کردیا

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی مستقل فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

رفح سرحد کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے یومیہ 20 لاکھ گیلن پانی غزہ بھیجا جا رہا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق 6.7 کلومیٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے یہ پانی رفح سے خان یونس تک پہنچایا جائے گا، جس سے لاکھوں متاثرہ افراد کو ریلیف ملے گا۔

اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں، جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے ہنگامی بنیادوں پر نئی لائنیں بچھانے اور پرانی لائنیں بحال کرنے کا کام شروع کیا۔

یہ تمام اقدامات امارات کی غزہ امدادی مہم "آپریشن الفارس الشہم 3” کے تحت کیے جا رہے ہیں، جب کہ فضائی امدادی مشن "طیور الخیر” بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION