11:36 , 11 مارچ 2026
Watch Live

لندن میں القدس مارچ پر پابندی، برطانوی حکومت کا ممکنہ بدامنی کا خدشہ

لندن میں القدس مارچ پر پابندی

لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے سالانہ القدس مارچ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی حکومت نے ممکنہ بدامنی کے خدشے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پولیس کی جانب سے دی گئی درخواست کو منظور کرتے ہوئے مارچ پر پابندی کی منظوری دی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے، اسی بنیاد پر مارچ کو روکنے کی سفارش کی گئی۔

وزیر داخلہ شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی اور عوامی تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہر میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ان کے مطابق سالانہ القدس مارچ کو بعض حلقوں کی جانب سے ایران کی حمایت سے منسلک سمجھا جاتا ہے، تاہم مارچ کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ اس کا مقصد صرف فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق سخت شرائط کے تحت مظاہرین کو کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم مارچ یا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب فیصل بوڈی، جو اسلامک ہیومن رائٹس کمیشن سے وابستہ ہیں، نے پابندی کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے انتہائی مایوس کن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION