05:07 , 6 فروری 2026
Watch Live

برطانیہ کے اسنوکر لیجنڈ جان ورگو انتقال کر گئے

برطانیہ کے اسنوکر لیجنڈ جان ورگو انتقال کر گئے

برطانیہ کے معروف اسنوکر کھلاڑی اور براڈکاسٹر جان ورگو انتقال کر گئے۔ وہ 79 سال کے تھے اور انہیں ’جے وی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

ورلڈ سینئر اسنوکر نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے جان ورگو کی موت کی تصدیق کی، جس سے اسپورٹس کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

ادارے کے چیئرمین جیسن فرانسس نے جان ورگو کے لیے انتہائی جذباتی پیغام پوسٹ کیا اور ان کی شخصیت اور کھیل میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیئرمین نے بتایا کہ جان ورگو بدھ کے روز اسپین میں انتقال کر گئے، جس کی خبر نے مداحوں اور اسنوکر کے شائقین کو افسردہ کر دیا۔

جان ورگو کی موت کے بعد ہانگ کانگ میں جاری اسنوکر ایونٹ ’ورلڈ گرانڈ پری‘ میں اسٹار کھلاڑیوں نے ان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

ورگو کو ان کے اسنوکر کرئیر اور براڈکاسٹنگ کے شعبے میں نمایاں خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کا شمار برطانیہ کے عظیم اسنوکر کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION