11:47 , 17 ستمبر 2025
Watch Live

امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں غیر متزلزل اعتماد

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ کی جنگ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کی پالیسی ہے کہ حماس کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ وہ کسی کے لیے خطرہ نہ رہے۔ ان کے مطابق، غزہ کے لوگ ایک بہتر اور پرامن مستقبل کے مستحق ہیں، جو صرف حماس کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو اپنا سب سے بڑا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکو روبیو کا دورہ امریکا کی مکمل حمایت کا واضح پیغام ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو جلد بازی میں تسلیم کرنا فائدے کے بجائے نقصان دہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے حماس کو حوصلہ ملتا ہے۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد اسرائیل کی بمباری سے اب تک ہزاروں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION