09:13 , 24 جنوری 2026
Watch Live

امریکا نے لورا ڈوگو کو وینزویلا کے لیے ناظم الامور نامزد کر دیا

لورا ڈوگو

امریکا نے سابق سفیر لورا ڈوگو کو وینزویلا کے لیے اپنا ناظم الامور نامزد کر دیا ہے۔ اس تقرری کا مقصد وینزویلا سے متعلق امریکی سفارتی امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لورا ڈوگو اس سے قبل وسطی امریکی ممالک ہنڈوراس اور نکاراگوا میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور سفارتی میدان میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

لورا ڈوگو کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں قائم وینزویلا افیئرز یونٹ میں امریکی ناظم الامور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گی، جہاں سے وینزویلا سے متعلق امریکی سفارتی رابطے اور پالیسی امور نمٹائے جاتے ہیں۔

ساتواں وینزویلا تیل سے منسلک جہاز امریکی قبضے میں

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق امریکی صدر کی انتظامیہ عبوری حکام کے ساتھ مل کر وینزویلا کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس تین مراحل پر مشتمل منصوبے کا حصہ ہیں، جو کانگریس اور امریکی عوام کے سامنے پیش کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کیریبین سی میں ویرونیکا نامی بحری جہاز کو امریکی فورسز نے بغیر کسی تصادم کے تحویل میں لیا تھا، جسے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION