07:49 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

متنازع ویڈیو وائرل ہونے پر امریکی کمپنی کے سی ای او کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

امریکی ٹیک کمپنی آسٹرونومر نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈی بائرن کو جبری رخصت پر بھیج دیا ہے، جب کہ اُن کے خلاف اندرونی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام اُس وقت اٹھایا گیا جب راک بینڈ کولڈ پلے کے کنسرٹ میں اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ کی قریبی ویڈیو وائرل ہو گئی، جس میں دونوں کو ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے دیکھا گیا۔

کنسرٹ کے دوران ایک کیمرہ جب فینز پر گیا تو دونوں کو ساتھ بیٹھے دیکھا گیا۔ کیمرہ دیکھتے ہی سی ای او جھک کر بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری طرف کر لیا، مگر دونوں کی حرکات سوشل میڈیا صارفین سے نہ چھپ سکیں۔

چونکہ دونوں افراد الگ الگ شادی شدہ ہیں، اور کمپنی کی پالیسیوں کے تحت باہمی رومانوی تعلقات ظاہر نہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اس لیے سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی ای او کی اہلیہ نے فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا، جبکہ اینڈی بائرن نے لنکڈ اِن پر کمنٹس بند کر دیے۔

آسٹرونومر کمپنی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران سی ای او کو رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔ کمپنی نے ملازمین کو ضوابط کی پاسداری کی یاد دہانی بھی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION