11:29 , 1 فروری 2026
Watch Live

امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

امریکا کی بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

امریکا نے بلوچستان میں 31 جنوری کو سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جسے امریکا نے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

نیٹلی بیکر نے دہشت گردی سے متاثرہ افراد، ان کے اہل خانہ اور تمام متاثرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی عوام کو یہ بنیادی حق حاصل ہے کہ وہ تشدد، خوف اور عدم تحفظ کے بغیر ایک پرامن زندگی گزار سکیں۔

بلوچستان میں دہشتگردی قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

امریکی ناظم الامور نے واضح کیا کہ امریکا پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ایک مضبوط اور ثابت قدم شراکت دار ہے۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں امریکا اس مشکل وقت میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان سے منسلک دہشت گردوں کے 12 مختلف مقامات پر حملوں کو ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 92 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے 15 سکیورٹی اہلکار اور 18 شہری شہید ہوئے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION