12:38 , 13 جولائی 2025
Watch Live

سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال

ریاض: سعودی وزارتِ دفاع نے پہلی بار امریکی ساختہ میزائل شکن نظام ‘تھاڈ’ کی مملکت میں باقاعدہ تعیناتی اور فعالیت کی تصدیق کر دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق تھاڈ نظام کو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تعیناتی سے قبل تربیتی مشقیں مکمل کی گئیں۔ افتتاح جدہ میں فضائی دفاعی فورسز کے تحقیقی مرکز میں تقریب کے دوران ہوا۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق اس اقدام کا مقصد فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک علاقوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق اسرائیل بھی یہی دفاعی نظام استعمال کرتا ہے، جو ایران اور یمن سے حملے روکنے میں مکمل کامیاب نہیں رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکا نے اسرائیل کو بچانے کے لیے ‘تھاڈ’ نظام کا صرف 20 فیصد استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION