10:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، کہا بھارت روسی تیل خرید کر منافع کیلئے عالمی مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو یوکرین میں ہلاکتوں کی پرواہ اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ روس سے سستا تیل خرید کر عالمی مارکیٹ میں مہنگا فروخت کر رہا ہے۔ مودی سرکار یہ بات بھول گئی ہے کہ روسی جنگی مشین کے ہاتھوں یوکرین میں معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں۔

 

اس سے قبل امریکی صدر نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ بھارت امریکا کا دوست ہے، مگر اس کے سخت ٹیرف اور غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹوں کے باعث دوطرفہ تجارت محدود رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے تقریباً تمام ممالک سے زیادہ تجارتی محصولات وصول کیے ہیں، جو ناقابل قبول ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION