12:40 , 28 جولائی 2025
Watch Live

امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کیپیٹل ہل حملے کے 1,500 ملزمان کو معاف کر دیا

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز عہدہ سنبھالتے ہی 4 سال پہلے امریکی کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے تقریباً 1,500 حامیوں کو معاف کر دیا۔
ٹرمپ نے امریکی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ کیپیٹل ہل حملے سے متعلق تمام زیر التوا مقدمات ختم کر دیں۔ٹرمپ نے کہاکہ یہ لوگ تباہ ہو چکے ہیں۔ ان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، وہ ناقابلِ قبول ہے۔
یہ معافیاں ٹرمپ کے انتخابی وعدے کی تکمیل ہیں، جس میں انہوں نے حملے میں ملوث اپنے حامیوں کی مدد کا وعدہ کیا تھا، جنہیں مجرمانہ جرائم کے ارتکاب کے بعد گرفتار اور قید کیا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ایک اعلامیے میں اس حملے کی تحقیقات کو "قومی ناانصافی” قرار دیا گیا اور معافیوں کو "قومی مصالحت کے عمل کا آغاز” کہا گیا۔
اس کے علاو ہ صدر ٹرمپ نے اقتدار میں واپس آتے ہی بائیڈن دور کے 78 ایگزیکٹو احکامات کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت سے دستبردار ہو رہا ہے، یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ اس عالمی ادارے نے COVID-19 وبا اور دیگر بین الاقوامی صحت کے بحرانوں سے ناقص طور پر نمٹا ہے۔
یہ فیصلہ عالمی صحت کے نظام پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے اور صحت کے شعبے میں امریکہ کی بین الاقوامی شراکت داری کو تبدیل کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION